آصف علی زرداری پھر صدر منتخب پیپلز پارٹی رہنماﺅں ‘ جیالوں کا جشن آتش بازی کا مظاہرہ ‘ سیاسی ماحول میں جلد بہتری کا امکان ‘ ردعمل 

  آصف علی زرداری پھر صدر منتخب پیپلز پارٹی رہنماﺅں ‘ جیالوں کا جشن آتش بازی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان(سٹی رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی ملتان سٹی تنظیم کے زیر اہتمام آصف علی زرداری کی صدر پاکستان کے الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی پر تقریب کا انعقا(بقیہ نمبر11صفحہ7پر )

د کیا گیا اس موقع پر پارٹی عہدیدران و کارکنان نے مٹھائی تقسیم کی اور آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا اس موقع پر سٹی صدر ملک نسیم لابر، جنرل سیکرٹری سٹی اے ڈی خان بلوچ، ضلعی سیکرٹری انفارمیشن چوہدری یاسین، ٹکٹ ہولڈر 216 مصطفی گیلانی، ضلعی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن رئیس الدین قریشی،سٹی سیکرٹری انفارمیشن خواجہ عمران، کامران مگسی، منظور قادری، ساجد بلوچ، خلیل راں، راضیہ رفیق، نشید عارف گوندل ایڈووکیٹ، ضیا انصاری،زوار قریشی، ملک افتخار علی، ذوالفقار بھٹہ، عرفان انصاری، عمران جاوید سمرا، طارق شاد، رمضان کمبوہ، نذیر کاٹھیا، ملک امداد جھولے لعل، ڈپٹی مشتاق انصاری، انصاری، آصف تھہیم، شبانہ گل و دیگر نے مشترکہ بیان میں کہا کہ آصف علی زرداری کا صدر پاکستان بننا جمہوریت کی فتح ہے پیپلزپارٹی کا ہر عہدیدارا، کارکن اس آج اس شاندار فتح پر اپنے قائد چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کو مبارکباد پیش کرتا ہے آصف علی زرداری کے صدر بننے سے ملک میں جو گزشتہ کئی سالوں سے سیاسی انارکی و انتشار کا ماحول بنا ہوا ہے اس میں کمی واقع ہوگی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان معاشی و خارجی محاذ پر ترقی و کامرانی کے جھنڈے گاڑھے گا ماضی گواہ ہے کہ جب آصف علی زرداری صدر تھے تو پاکستان ترقی کر رہا تھا عوام خوش تھی اور سب سے بڑھ کر آصف علی زرادر پہلے صدر تھے جنہوں نے جمہور کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے پارلیمنٹ کو تمام اختیارات سونپ کر مضبوط کیا انہوں نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری اپنی سیاسی بصیرت و قابلیت کے بل بوتے پر پاکستان کو معاشی و بحران سے نکالنے میں حکومت وقت کے بطور آئینی سربراہ ہوتے ہوئے بھرپور کردار ادا کریں گے اور بہت جلد پاکستان دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا نظر آئے گا خوشی کی اس تقریب میں پیپلزپارٹی ملتان سٹی سے تعلق رکھتے والے کافی تعداد۔یں جیالوں و کارکنان نے شرکت کی۔