کوٹ ادو : ملازمت سے بید خل نابینا افرا دکا 3گھنٹے دھرنا روڈ بلاک ‘ اسسٹنٹ کمشنر اصغر اقبال لغاری سے مذاکرات مسائل حل کرانیکی یقین دہانی 

    کوٹ ادو : ملازمت سے بید خل نابینا افرا دکا 3گھنٹے دھرنا روڈ بلاک ‘ اسسٹنٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) 15سے ائدنابینا افرادجنہیں ڈیلی ویجز سے نکال کربیروز گارکردیاگیاتھا،3روز ڈی سی کوٹ ادو کے پاس چکرکاٹنے کے بعد شنوائی نہ ہونے پر نابینا افراد2 روز سے سراپااحتجاج ہیں(بقیہ نمبر29صفحہ7پر )

،اس حوالے سے مظاہرہ کرنے والے نابینا افرادکا کہنا تھا کہ 2022میں ڈی سی مظفرگڑھ نےانہیں ڈیلی ویجز پر بھرتی کیا تھااور ہر ماہ ایکسٹینشن لیٹرکے ذریعےانہیں تنخواہیں ادا کی جاتی رہیں،گزشتہ 4روز قبل ڈی سی مظفرگڑھ نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ اپ لوگ ضلع کوٹ ادو کے رہائشی ہیں اور اپ لوگ اپنے ضلع کے ڈی سی سے رابطہ کریں،نابیناافراد کا کہنا تھا کہ وہ 3 روز سے ڈی سی کوٹ ادو کے دفتر کے چکر لگا رہے ہیں ڈی سی ان کی بات سننے کی بجائے انہیں دفتر سے نکال دیتا ہے،متاثرین کا کہنا تھا کہ حکومت چاہتی ہے کہ ہم با عزت روز گار کی بجائے بھیگ مانگیں،ہرمحکمہ چاہے سرکاری ہویا پرائیویٹ ان میں سپیشل افراد کیلئے 3فیصدکوٹہ ہوتا ہے،انہوں نے کہا کہ ہم سرکاری محکمہ جات میں ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے نابینا افرادجنہیں گزشتہ 4 سے ملازمتوں سے بے دخل کر دیا گیا۔ڈی سی مظفر گڑھ نے ڈی سی کوٹ ادو کے پاس یہ کہہ کر روانہ کر دیا کہ اب کوٹ ادو ضلع کا درجہ رکھتا اور اسکا اپنا ڈی سی ہےامید کی کرن لیے وہ ڈی سی کوٹ ادو کے پاس پہنچے تو انہوں نے مطالبات تک نہیں سنے اور انہیں دفتر سے بھگا دیا،تھانہ چوک پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے ناصرف روزگار کی بحالی کا مطالبہ کیا بلکہ اسوقت تک دھرنا بھی جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ جب تک انکے مطالبات منظور نہیں ہوتے وہ تھانہ چوک میں دھرنا دیے رکھیں گے،دوسری طرف مظاہرہ سے مین شاہراہ بلاک ہوگئی لوگوں کو نےجانے میں شدیددشواری کا سامنارہا،3گھنٹےدھرناکےبعدپریس کلب کوٹ ادو نے اسسٹنٹ کمشنرکوٹ ادومحمداصغراقبال لغاری سے مذاکرات کرادیے،اسسٹنٹ کمشنرنے مظاہرین کے ساتھ کامیاب مذکرات کرتے ہوئے انہیں روزگار کی فراہمی میں تعاون کی یقین دہانی کرائی اور مکمل طور پر سنجیدہ کردار ادا کرنے کا بھی اظہار کیا۔