ایدھی سنٹر ملتان ‘ زونل ہیڈ کا فوت شدہ اہلیہ کی پنشن قواعد کے برعکس نکلوانے کا انکشاف
ملتان(وقائع نگار)ایدھی کے افسر کا فوت شدہ بیوی کی لاکھوں روپے کی پینشن قواعد کے برعکس نکلوانے کا انکشاف ہوا ۔جبکہ شہری نے تحقیقات کیلئے اینٹی کرپشن ملتان درخواست دے دی ۔تفصیل کے مطابق شہری(بقیہ نمبر30صفحہ7پر )
اسد علی نامی شخص نے اینٹی کرپشن ملتان کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے ۔جس میں انہوں نے الزام لگایا ہے کہ عرفان یوسف جو کہ ایدھی سنٹر ملتان کا زونل ہیڈ ہے ۔اس کی بیوی نزہت یاسمین سال 2016 میں فوت ہوگئی تھی ۔جس کے بعد عرفان یوسف نے اپنی بیوی کی پینشن وصول کرنا شروع کردی ۔لیکن کچھ عرصہ کے بعد عرفان یوسف نے صدف بشیر سے شادی کرلی ۔اور نئی بیوی کو اپنی فوت شدہ بیوی کی پیشن سے حج کروایا ہے ۔درخواست دھندہ نے مزید اپنے موقف میں بتایا ہے کہ ایدھی سنٹر کا آڈٹ کروایا جائے ۔تاکہ کرپشن پتہ چل سکے ۔جبکہ اس بارے میں عرفان یوسف سے پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا میں پینشن وصول کی ضرور تھی ۔لیکن اب میں نے پینشن کو بند کروا دیا ہے اور پیشن کی رقم واپس کی جارہی ہے۔