شجاع آباد : گھر میں آگ ‘75سالہ بزرگ جھلس کر جاں بحق
ملتان‘ شجاع آباد(وقائع نگار‘نامہ نگار)سٹی شجاع آباد کے علاقے میں آتشزدگی کی وجہ سے 75 سالہ نابینا شخص کمرے میں مردہ حالت میں پایا گیا ۔جسکی لاش کو پولیس نے قبضے میں لیکر قانونی کارروائی شروع کردی ۔تفصیل کے مطابق سٹی شجاع آباد کے علاقے میں گزشتہ روز محمد نصیر ولد محمد غفور قوم قریشی جو کہ نابینا تھا۔اور اکیلا گھر میں رہتا تھا. اسکے خاندان کے افراد کر(بقیہ نمبر16صفحہ7پر )
اچی مقیم ہیں. محلہ داروں کے مطابق گزشتہ روز صبح کمرہ کے اندر سے دھواں اٹھتا دیکھا۔ تو کمرے کے اندر سے جلنے کی بدبو ا رہی تھی۔چیک کرنے پر مذکورہ شخص کی ڈیتھ ہو چکی تھی. پولیس کے مطابق نابینا شخص سگریٹ نوشی کا عادی تھا.جبکہ اطلاع پا کر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی. جہنوں نے لاش قبضے میں لیکر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔