ملتان(وقائع نگار)نشتر ہسپتال ملتان کے ملازمین کو گذشتہ روز بھی تنخواہوں کی ادائیگی نہ کی جا سکی زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نشتر ہسپتال کے ملازمین کو اس بار ماہ فروری کی تنخواہیں ہفتہ کے روز تک بھی ناں مل سکی ہیں(بقیہ نمبر38صفحہ7پر )
جسکی وجہ سے ملازمین پریشانی کا شکار ہیں ملازمین کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت جلد از جلد نشتر کے ملازمین کو تنخواہوں کی فوری ادائیگی کرے تاکہ ان کی مالی مشکلات کم ہو سکیں