راشن سکیم میں بڑے پیما نے پر گھپلے،مستحق افراد فہرستوں سے آﺅٹ

  راشن سکیم میں بڑے پیما نے پر گھپلے،مستحق افراد فہرستوں سے آﺅٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        راجن پور ‘کو_©ٹ چھٹہ ‘ قتال پور ‘ کچا کھوہ ‘ خانقاہ شریف (نمائندہ پاکستان ‘ تحصیل رپورٹر ) رمضان المبارک سے قبل نگہبان راشن سکیم سے اکثر مالدار طبقہ مستفید ہو رہا ہے۔ جبکہ غریب اور تازہ دیہاڑی دار طبقہ مذکورہ سکیم سے محروم ہیں۔ ادھر ذمہ دار افسران اور موضع دار پٹواریوں کو ملنے والی لسٹوں میں 80فیصد غریب اور مستحق خواتین مذکورہ راشن سے محروم ہیں۔ جس سے مایوسی پائی جا رہی ہے۔ حلقہ پٹواریوں کا کہنا ہے کہ اوپر سے آنے والی لسٹوں کے مطابق راشن کی تقسیم کے پابند ہیں۔ متاثرہ افراد کی بڑی تعداد نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے(بقیہ نمبر17صفحہ7پر )

 کہ مذکورہ لسٹو ں پر نظر ثانی کر کے مستحق افراد کو شامل کیا جائے تاکہ ماہ رمضان میں وہ آسانی سے اس پیکج سے مستفید ہو سکیں۔ کوٹ اسلام و نواح میں جاری نگہبان رمضان پیکج میں کرپشن عروج پر ہے غیر معیاری اورناقص اشیا لوگوں تک پہنچائی جارہی ہیں دوسرے جانب اشیا کی مقدار بھی کم ہے گذشتہ روز کوٹ اسلام میں نگہبان رمضان پیکج کے تحت جب شہریوں کو پہلے سے پیک اشیا کے تھیلے انکے حوالے کئے گئے تو انکو کھولنے پر پتہ چلا کہ گھی کے چار پیکٹ تھے جوکہ انتہائی ناقص اور بدبودار تھا موجود تھے اسی طرح چینی، بیسن،چاول کی مقداربھی کم تھی اور معیار انتہائی ناقص تھا مذکورہ ناقص سامان کی بازار کے مطابق قیمت بائیس سو روپے تقریبا بنتی ہے جبکہ حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے معیار کے مطابق یہ سامان تقریبا سنتالیس سو کابنتا ہے اس طرح تقریبا پچیس سو روپے کا سرکاری خزانہ کو نقصان پہنچایا جارہا ہے اسکے ساتھ اس سامان کا استعمال بھی مضرصحت ہے۔نگہبان رمضان پیکج مکمل طور پر فیل ھو چکا ھے ۔کچاکھوہ و گردو نواح میں شائع ہونے والی لسٹوں میں مستحق افراد کا نام سات فیصد سے بھی کم ہے. ویری فیکیشن کے لئے بھیجی جانی والی لسٹوِں میں صرف امرا اور اور سرمایہ داروں کے نام درج ہیں ۔ مستحق اور غریب افراد کے نام پر ڈاکہ ڈال کر اپنوں کو نوازا جا رہا ہے ۔ مستحق افراد کا کہنا ہے کہ ہم اس پالیسی کو مسترد کرتے ہیں ۔گاں کے بااثر افراد کو رمضان پیکج دے کر غریب لوگوں کو تذلیل کرنے کا ایک بہانہ ہے ۔ اس وقت کی صورتحال کے مطابق جو کچھ ہو رہا ہے ۔وہ دی گئی پالیسی کے برعکس ہو رہا ہے۔ غریب کے نام پر سیاست دان اپنی سیاست چمکانے کے چکر میں لگے ہوئے ہیں ۔مستحق افراد نے اعلی حکام سے پالیسی میں شفافیت کا مطالبہ کیا ہے۔اس کے علاوہ گھر گھر راشن عزت کے ساتھ پہنچانے کا حکم نظر انداز کردیا گیا ۔ مردو خواتین سارا دن یونین کونسل نمبر8تح_©صیل بہاولپور صدر میں ذلیل وخوار ہوتے رہتے ہیں لیکن پٹواریوں کی من مانیاں بڑھ گئی ہیں