لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ ‘ 11مارچ سے شروع ہفتہ کیلئے نیا روسٹر فائنل ‘ سات سنگل ‘ تین ڈویژن پنجز کام کیلئے تیار
ملتان( خصو صی پورٹر) لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس ملک شہزاد احمد نے لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ پر 11 مارچ سے شروع ہونے والے ہفتہ کے لیے نیا روسٹر جاری کر دیا ہے ۔ نئے روسٹر کے مطابق ملتان بینچ پر سات سنگل جبکہ تین ڈویژن بینچز کام کریں گے(بقیہ نمبر18صفحہ7پر )
۔ لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ کے سینیئر جج مسٹر جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر ہوں گے ۔ ان کے ہمراہ سنگل بینچ میں مسٹر جسٹس مزمل اختر شبیر ، مسٹر جسٹس چودھری عبدالعزیز ، مسٹر جسٹس انوار الحق پنوں ، مسٹر جسٹس عاصم حفیظ ، مسٹر جسٹس انوار حسین اور مسٹر جسٹس کامران راحیل شامل ہوں گے ۔ اسی طرح ڈویژن بینچ نمبر 1 ۔ مسٹر جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور مسٹر جسٹس راحیل کامران ، ڈویژن بینچ نمبر 2 ۔ مسٹر جسٹس چوہدری عبدالعزیز اور مسٹر جسٹس انوار الحق پنوں ، ڈویژن بینچ نمبر 3 ۔ مسٹر جسٹس عاصم حفیظ اور مسٹر جسٹس انوار حسین پر مشتمل ہوں گے