ملتان : جشن بہاراں کی دو روزہ تقریبات شروع ‘ جوش وخروش
ملتان(سٹی رپورٹر)پی ایچ اے ملتان کے زیر اہتمام جشن بہاراں کا آغاز ہو گیا ہے دو روزہ تقریبات کا آغاز فلاور شو سے ہوا۔کمشنر ملتان کے ڈویژن مریم خان اور ڈپٹی کمشنر ملتان رضوان قدیر نے افتتاح کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس محمد اختر منڈھیرہ،ڈائریکٹر انجینئرنگ عدنان بٹ،ڈائریکٹر ہارٹیکلچر سعد قریشی اور ڈائریکٹر مارکیٹنگ حافظ اسامہ بھی(بقیہ نمبر25صفحہ7پر )
موجود تھے۔نمائش میں 20ہزار سے زائدگملے رکھے گئے ہیں۔کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے کہا کہ فلاور شو سے صحت افزا سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔رواں ماہ شہریوں کو بھرپور تفریح میسر آئے گی۔انتظامیہ ایسی مثبت سرگرمیوں کا اہتمام کرتی رہے گی۔انھوں نے مزید کہا کہ پی ایچ اے ملتان شجرکاری کے فروغ کے لیئے مزید اقدامات کرے گی۔پارکوں اور گرین بیلٹس پر بھرپور شجرکاری کی جائے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر رضوان قدیر نے کہا کہ موسم بہار قدرت کا انمول تحفہ ہے۔پی ایچ اے ملتان نے جشن بہاراں پر شہریوں کے لیئے بھرپور تفریح کا اہتمام کیا ہے۔پی ایچ اے ملتان کی کاوش قابل ستائش ہے۔تمام مالیوں اورانتظامیہ کو شاندار نمائش پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس محمد اختر منڈھیرہ نے کہا کہ نمائش میں بڑی تعداد میں گملے رکھے گئے ہیں۔جن میں پٹونیا اور میری گولڈ قابل ذکر ہیں۔نمائش میں میوزیکل نائٹ،میجک شو اور پیٹ شو کا اہتمام کیا گیا ہے۔شہریوں کے لیئے تفریح کا بھرپور انتظام کیا گیا ہے۔