آئینی عہدوں پر غیر آئینی طریقے سے براجمان ہونا آئین کی پامالی:بیرسٹر گوہر
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آئینی عہدوں پر غیرآئینی طریقے سے براجمان ہونا آئین کی پامالی ہے۔پارلیمنٹ ہاو_¿س کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا پہلے 2 خاندان ملکی وسائل پر قابض تھے، اب جمہوری اداروں پر بھی قابض ہونے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا آئینی عہد ے بہت اہم ہوتے ہیں، آصف زرداری کی جیت جمہوریت کیلئے نیک شگون نہیں ہوگا۔دوسری جانب سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا اسمبلی نامکمل ہونے پر صدارتی الیکشن غیرقانونی ہیں۔اسد قیصر نے مزید کہا قانونی جنگ لڑ رہے ہیں، عوام کے پاس بھی جائیں گے، پروڈکشن آرڈر کے باوجود اعجازچودھری کو ایوان میں نہ لانا خلاف ورزی ہے۔قبل ازیں میڈیاسے گفتگو میں اسد قیصر نے خبردار کیا کہ اگر حکومت سابق نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کو وزیر داخلہ بناتی ہے تو پی ٹی آئی سے مفاہمت بھول جا ئے،انہوںنے واضح کیا پی ٹی آئی کی کسی سے کوئی بیک ڈور بات چیت نہیں چل رہی، اگر اداروں نے ہماری تسلی نہیں کرائی تو بھرپور احتجاج کاجائے گا، گفتگو ، اگر اداروں نے ہماری تسلی نہیں کرائی تو بھرپور احتجاج کاجائےگا ۔انہوں نے کہا پی ٹی آئی کوقانونی آپشن چھوڑ کر سڑکوں پر آنے پرمجبورکیاجارہا ہے، اگرمینڈیٹ تسلیم نہیں کیا تو پی ٹی آئی کے پاس سڑکوں پرنکلنے سے سوا کوئی راستہ نہیں بچے گا۔ صدارتی انتخاب کےلئے ابھی الیکٹورل کالج مکمل نہیں ، پہلے دوسری قسم کی چوری ہوتی تھی اب ووٹ چور بھی آگئے ہیں۔
بیرسٹر گوہر