حکومت جیمز سےکٹر کی ترقی کیلئے عملی اقدامات کرے ‘ ثناءاللہ 

حکومت جیمز سےکٹر کی ترقی کیلئے عملی اقدامات کرے ‘ ثناءاللہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹی رپورٹر) سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ حکومت جیمز سیکٹر کی ترقی _¾ جدید آلات اور مشینری کی فراہمی کے لئے تمام تر مالی اور دیگر وسائل کے لئے عملی اقدامات اٹھائے کیونکہ اس اہم سیکٹر کی بہتری و ترقی کے ذریعے نہ صرف ملک کو ایک بڑا بیرونی زرمبادلہ حاصل ہوگا بلکہ ملکی برآمدا ت میں اضافہ سے معیشت کو استحکام ملے ہوگاجبکہ جیمز سیکٹر کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور درکار آلات اور مشینر ی کی فراہمی کیلئے حکومت ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈز کے ذریعے معاونت فراہم کرے۔ سرحد چیمبر جیمز سیکٹر سے متعلقہ مسائل و مشکلات اور مالی و تکنیکی وسائل کے حصول کیلئے حکومت _¾ وفاقی وزارت تجارت اور دیگر متعلقہ اداروں سے موثر انداز میں آواز اٹھائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز جیمز اینڈ جیمولاجیکل انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان پشاور میں تعینات ڈائریکٹر نوید مقصود سے ان کے آفس میں ملاقات کے دوران کیا۔ ڈائریکٹر نوید مقصود نے اس موقع پر سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر ثناءاللہ خان کو ادارے کے اغراض و مقاصد _¾ جیمز سیکٹر کی ترقی _¾ تکنیکی معاونت _¾ تربیت اور قیمتی و نیم پتھر کی کٹنگ پالشنگ اور مالی مشکلات اور جدید آلات و مشینری کے حوالے سے درپیش مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا جس پر سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر ثناءاللہ خان نے یقین دلایا ہے کہ جیمز سیکٹر کی ترقی اور اس سیکٹر کو درپیش مسائل کو وفاقی حکومت _¾ وزارت تجارت اور متعلقہ اتھارٹیز کے ساتھ موثر انداز میں اٹھا کر حل کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ اس موقع پر سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر ثناءاللہ خان نے ادارے کی جانب سے جیمز سیکٹر کی ترقی کیلئے ٹریننگ پروگرام اور دیگر اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ جیمز سیکٹر کی ترقی وبہتری وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے ڈائریکٹر کی جانب سے جیمز سٹی کے قیام اور ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈز کے ذریعے مالی وسائل اور جدید آلات مشینری کے حصول کے حوالے سے تجاویز سے مکمل اتفاق کیا۔ سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر ثناءاللہ خان نے کہا کہ سرحد چیمبر کی سطح پر جیمز سیکٹر سے متعلقہ سٹینڈنگ کمیٹی کو فعال بناکر تمام مسائل کو حکومتی اداروں اور سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے سیکٹر کی بہتری کے لئے مشترکہ کوششیں کی جائے گی۔ بعد ازاں سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر ثناءاللہ خان نے جیمز اینڈ جیمولاجیکل انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان پشاور کے ڈائریکٹر نوید مقصود کے ہمراہ مختلف سیکشن کا دورہ کیا اور وہاں پر آلات _¾ مشینری اور قیمتی و نیم قیمتی پتھروں کی کٹنگ و پالشنگ کے عمل کا معائنہ کیا اور انسٹی ٹیوٹ میں جاری سیکٹر کی ترقی اور ٹریننگ کے کام کی تعریف کی ہے۔