انوار الحق کا کڑ نے سرکاری رہائش گاہ کا کرایہ جمع کرادیا
اسلام آ باد (ویب ڈیسک)سابق وزیر اعظم انوار الحق کا کڑ نے منسٹر اینکلیو اسلام آ باد کی رہائش گاہ کا کرایہ جمع کرادیا ہے۔
وزارت ہا ؤسنگ و تعمیرات کے حکام نے بتایا کہ ا نوار الحق کا کڑ منسٹر اینکلیو اسلام آ باد کے بلاک اے کے اپارٹمنٹ نمبر پانچ میں مقیم ہیں۔انہوں نے اپنے اپارٹمنٹ کا کرایہ نیشنل بنک میں جمع کرایا۔مجموعی طور پر 53لاکھ 24797روپے کرایہ کی مد میں جمع کرائے گئے۔روزنامہ جنگ کے مطابق سات فروری 2018سے27جون 2022تک کا کرایہ 39لاکھ 5110روپے بنتا تھا۔ آٹھ جون 2022سے 31جو لائی 2023تک کا کرایہ 14لاکھ 19687روپے بنتا تھا۔ یہ رقم23اگست 2023کو سر کاری خزانہ میں جمع کرائی جاچکی ہے۔