محسن نقوی کو وزیر داخلہ بنائے جانے کی خبروں پر تحریک انصاف کا ردعمل آگیا
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت سابق نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کو وزیر داخلہ بناتی ہے تو پی ٹی آئی سے مفاہمت بھول جائے۔
میڈیا سے گفتگو میں اسد قیصر نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کی کسی سے کوئی بیک ڈور بات چیت نہیں چل رہی، اگر اداروں نے ہماری تسلی نہیں کرائی تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کوقانونی آپشن چھوڑ کر سڑکوں پر آنے پرمجبورکیاجارہا ہے، اگرمینڈیٹ تسلیم نہیں کیا تو پی ٹی آئی کے پاس سڑکوں پرنکلنے سے سوا کوئی راستہ نہیں بچے گا۔