مِس ورلڈ 2024ء کا انتخاب ہوگیا، تصاویر وائرل

مِس ورلڈ 2024ء کا انتخاب ہوگیا، تصاویر وائرل
مِس ورلڈ 2024ء کا انتخاب ہوگیا، تصاویر وائرل
کیپشن: insta/lasmariquitasdeosmel

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک) یورپی ملک چیک ری پبلک کی کرسٹینا پیزکووا نے مِس ورلڈ 2024ء کا ٹائٹل جیت لیا، کرسٹینا پیزکووا ایک ماڈل ہیں، جو قانون اور بزنس کی تعلیم مکمل کر رہی ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے بھارت کے شہر ممبئی میں ایک تقریب ہوئی جس میں کئی ممالک کی حسیناؤں نے شرکت کی، چیک ری پبلک کی 25 سالہ کرسٹینا پیزکووا نے مِس ورلڈ 2024ء کا ٹائٹل جیتا جبکہ مِس لبنان یاسمینہ زیتون رنر اپ قرار پائیں، اس موقع پر پولینڈ سے تعلق رکھنے والی سابق مِس ورلڈ کیرولینا بیلاوسکا نے نئی مِس ورلڈ کو تاج پہنایا۔

کرسٹینا پیزکووا چیک ری پبلک کی دوسری خاتون ہیں جنہوں نے مِس ورلڈ کا ٹائٹل جیتا ہے۔ ان سے قبل 2006ء میں بھی چیک ری پبلک کی حسینہ یہ ٹائٹل جیت چکی ہیں۔

مزید :

تفریح -