سابق صدر عارف علوی قانون اور آئین شکن شخص تھے،(ن) لیگ

سابق صدر عارف علوی قانون اور آئین شکن شخص تھے،(ن) لیگ
سابق صدر عارف علوی قانون اور آئین شکن شخص تھے،(ن) لیگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستا ن آن لان)مسلم لیگ( ن) کے رہنما بلال اظہر کیانی کا کہنا ہے کہ آصف زرداری ملک کے 14ویں صدر منتخب ہوئے ہیں،سابق صدر عارف علوی قانون اور آئین شکن شخص تھے،عارف علوی نے کبھی صدر کے عہدے کا پاس نہیں رکھا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی نے کہا کہ خراب حالات میں سیاسی اتحاد ملک کی اہم ضرورت تھی،بانی پی ٹی آئی نے 2013میں 35پنکچرز کا پروپیگنڈا کیا،پی ٹی آئی نے 2013سے 2018کے درمیان شور کے علاوہ کچھ نہیں کیا،اب 2024میں دوبارہ وہی کام شروع کردیا گیا ہے۔