نوابشاہ؛ باراتیوں کی وین اور ٹرک میں تصادم، 5 افراد جاں بحق
نوابشاہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی شاہراہ بائی پاس پر خوفناک ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق سندھ کے ضلع نوابشاہ کی تحصیل قاضی احمد میں افسوسناک حادثہ پیش آیا، قومی شاہراہ بائی پاس پر باراتیوں کی وین اور ٹرک میں تصادم کے باعث 5 افراد جاں بحق جبکہ 15 شدید زخمی ہوگئے۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔