آرام ضروری ، پلیئرز سوچتے ہیں کہ اگر کیا تو کوئی انکی جگہ لے لے گا: فہیم اشرف

آرام ضروری ، پلیئرز سوچتے ہیں کہ اگر کیا تو کوئی انکی جگہ لے لے گا: فہیم اشرف
آرام ضروری ، پلیئرز سوچتے ہیں کہ اگر کیا تو کوئی انکی جگہ لے لے گا: فہیم اشرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ایس ایل کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل پاکستان کے ٹیسٹ آل راونڈر فہیم اشرف کا کہنا ہے کہ آج کل کرکٹ اتنی زیادہ ہوگئی ہے کہ پلیئرز کیلئے آرام ضروری ہوگیا ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو میں فہیم اشرف نے کہا کہ ایک وقت پر مشین کو بھی آرام دینا ہوتا ہے، انسانی باڈی بھی ایسے ہی ہے ، اگر کوئی دس میچز کھیل رہا ہے اور پھر سخت جم بھی کرتا ہے تو وہ اپنے لئے غلط کررہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پلیئرز کو بھی یہ فیصلہ خود کرنا چاہئے کہ کیا کھیلنا ہے اور کیا نہیں لیکن پاکستان میں ایسا نہیں ہوتا کیونکہ پلیئرز اکثر یہ سوچتے ہیں کہ ہم آرام کریں گے تو کوئی ہماری جگہ لے لے گا۔
ایک سوال پر فہیم اشرف نے کہا کہ اگر کوئی فرنچائز کرکٹ کھیل رہا ہے تو اس کا مطلب ہے وہ اچھا پلیئر ہے،جب ٹیم میں کہتے ہیں کہ رانا تو ہی کرے گا تو اس سے اعتماد ملتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہر کوئی پاکستان سپر لیگ کے لئے پر جوش ہوتا ہے، پاکستان میں قومی ٹیم سے زیادہ پی ایس ایل کے میچز دیکھے جاتے ہیں، پی ایس ایل کا دنیا میں نام ہے۔انہوں نے کہا کہ میں جب ڈاو¿ن ہوتا ہوں تو اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارتا ہوں ، اچھے لوگوں کے ساتھ وقت گزاریں گے تو زندگی سے بری سوچیں خود ختم ہوجائیں گی۔ یہاں کل کا کچھ نہیں پتا اس لئے وہ ورلڈ کپ نہیں سوچ رہے، بڑا ایونٹ کھیلنا خواہش سب کی ہوتی ہے مگر ابھی فوکس پی ایس ایل ہے، آگے کا سوچوں اور پی ایس ایل میں کچھ نہ کروں تو کوئی فائدہ نہیں۔

مزید :

کھیل -