اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی احتجاجی ریلی، پولیس نے آگے بڑھنے سے روک دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مبینہ دھاندلی اور مخصوص نشستیں نہ ملنے کے خلاف تحریک انصاف کی کھنہ پل سروس روڈ سے شروع ہونے والی ریلی کو پولیس نے راولپنڈی میں داخلے سے روک دیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق اس ریلی کی قیادت سمابیہ طاہر کر رہی ہیں جبکہ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔سمابیہ طاہر کا کہنا ہے کہ ریلی ایکسپریس وے سے ہوتے ہوئے نیشنل پریس کلب پہنچے گی۔