نئے صدر مملکت کی حلف برداری تقریب ، کون کون شرکت کرے گا؟

Mar 10, 2024 | 03:19 PM

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نو منتخب صدر آصف زرداری کی تقریب حلف برداری آج ایوان صدر میں منعقد کی جا رہی ہے جس میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت ملک کی اعلیٰ ترین سول و عسکری قیادت شرکت کرے گی۔

نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق نئے صدر مملکت آصف زرداری کی تقریب حلف برداری آج سہ پہر 4 بجے شیڈول ہے جس میں وزیراعظم شہبازشریف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور فوجی سربراہان بھی شرکت کریں گے۔

تقریب کے دعوت نامے گزشتہ روز ارسال کر دیئے گئے تھے جن میں سیاسی قائدین، اراکین پارلیمنٹ، مختلف ممالک کے سفراء بھی شامل ہیں۔ 

نومنتخب صدر آصف زرداری سے حلف چیف جسٹس سپریم کورٹ قاضی فائز عیسیٰ حلف لیں گے۔

مزیدخبریں