پولیس اہلکار او راسکے کزن کو رکشے سے اتار کر قتل کردیا گیا
نوشہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )نوشہرہ میں نامعلوم افراد نے چنگ چی رکشہ سے پولیس اہلکاراور اس کے ساتھی کو اتار کر قتل کردیا۔فائرنگ کا واقعہ نواحی علاقے خیشگی میں پیش آیا۔
روزنامہ امت کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس اہلکار اور اس کے چچا زاد بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔مقامی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے ہونے والوں کی شناخت پولیس اہلکار اشفاق اور اس کے چچا زاد بھائی کاظم کے نام سے ہوئی۔
دونوں لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ منتقل کیا گیا۔واقعہ کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردیں۔