صدرمملکت آصف زرداری کےنام ایرانی صدر کا تہنیتی پیغام
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے آصف زرداری کو صدارت کا منصب سنبھالنےپرمبارکباددی ہے۔
ترجمان ایرانی سفارتخانہ کے مطابق ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نےتہنیتی پیغام میں آصف زرداری کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ ان کے دور صدارت میں دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور مذہبی تاریخ رکھنے والے تعلقات پہلے سے مستحکم اور گہرے ہوں گے۔ہمیشہ کی طرح اور خاص طور پر نئے دور میں ایران، پاکستان کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے کے لیے اپنی آمادگی کا اعلان کرتا ہے۔