وفاقی کابینہ کی تشکیل سے متعلق مشاورت مکمل ، کس کو کونسی وزارت ملے گی؟ جاینے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی کابینہ کی تشکیل سے متعلق مشاورت مکمل کرلی گئی ہے، کابینہ کا باقاعدہ اعلان آئندہ چند گھنٹوں میں متوقع ہے۔
جیو نیوز کے مطابق عطاتارڑ کو وزارت اطلاعات، خواجہ آصف کو وزارت دفاع، محسن نقوی کو وزارت داخلہ اور اعظم نذیر تارڑ کو وزارت قانون کا قلم دان دیا جائےگا،اسحاق ڈار وزیر خارجہ جبکہ طارق فاطمی کو معاون خصوصی برائے خارجہ مقرر کیا جائے گا۔ مصدق ملک کو پٹرولیم ، شزا فاطمہ کو انفارمیشن ٹیکنالونی کا قلمدان سونپا جائے گا۔ محمد اورنگزیب اتحادی حکومت میں وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھالیں گے ۔وفاقی کابینہ کل شام 4 بجے حلف اٹھائے گی،نومنتخب صدر آصف علی زرداری نئی وفاقی کابینہ سے حلف لیں گے۔