بلوچستان میں طوفانی بارشیں، آسمانی بجلی گرنے سے 2 جاں بحق
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پشین کلی شادیزئی سیدان کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
انتظامیہ کے مطابق جاں بحق ہونیوالے افراد میں ایک بچہ بھی شامل ہے ، جاں بحق افراد چچا اور بھتیجا بتائے جاتے ہیں۔ ذرائع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آسمانی بجلی گرنے سے 25بھیڑیں بھی مر گئیں۔ دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ آئندہ 48 گھنٹوں تک جاری رہے گا، آج رات سے بارشوں کا سلسلہ پنجاب میں بھی داخل ہونے کا امکان ہے جس کے باعث لاہور سمیت صوبے کے دیگر شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔