بعض دفعہ ایسا لگے سڑک ختم ہو گئی ہے اب آگے کیا ہوگا تو پتہ چلتا ایک دم سڑک ڈھلان پر اُتر گئی، دائیں بائیں کچھ نہ ہو تو خوف ہر وقت مسلط رہے
مصنف:ع۔ غ۔ جانباز
قسط:70
لو جی آگئی ریفریش منٹ شاپ بھئی ہم تو اپنے ساتھ لایا ہوا فروٹ ہی کھا کر گذارا کریں گے۔ کنّو کیلے کھائے جُوس پیا اللہ اللہ خیر صلّا۔
آگے آگیا۔ ببر شیر، اُس کی شیرنی اور بچّے چھاؤں میں آرام کرتے اٹکھیلیاں کرتے۔ آگے Addoxآگے 12 کے قریب Black Bucks آپس میں سینگ پھنساتے، شوخیاں دکھاتے، آگے اُونٹ۔
آگے آگیا ایشیئن فاریسٹ اس میں Ryeno بندر وغیرہ۔ آگے Small Clared Ottarپانی میں تیرتا ہوا آئے۔ شاید Feed کا وقت ہو رہا ہے۔
لو آگے 35-30 ٹینٹ لگے ہوئے۔ یہ ہے کیمپنگ سائیٹ۔ کرایہ پر لیں بے شک یہیں رہیں، رات یہیں بسر کریں۔ آگے گھوڑے۔ اور پھر کتُے کی طرح کا جانور Dingo، کوالا، کڈنا، کانگرو Amoka، آگے 6 عدد Zebras۔
آگے پلے ایریایہاں بچّوں نے تھوڑا سا وقت گذارا۔ فلائینگ فاکس سے لطف اندوز ہوئے۔ واپس Dubbo آکر لنچ کے لیے Oporto میں گئے۔ وہاں برگر کھائے اور ڈرنکس سے لطف اندوز ہوئے۔
یہاں ایک مقامی اخبار میں پڑھا۔
"The agent for cattle heads sale of Dubbo has fixed 8880/- Cattle Heads for sale during November 2015" From this figure the sale of cattle heads of Australia can be judged."
اسی گولڈن ہائے وے سے واپسی ڈال دی۔ ایسی سڑکیں جہاں کیمرے ابھی نہیں لگے، وہاں پولیس کی گاڑی کیمرہ لگا کر کھڑی ہوتی ہے اور ساتھ دونوں طرف تھوڑے فاصلہ پر دو پلیٹیں رکھّی ہوتی ہیں جن پر لکھا ہوتا ہے کہ کیمرے والی گاڑی کھڑی ہے۔ تو اِس طرح اوور سپیڈنگ کا چالان ہوجاتا ہے اور ایسے میں ڈرائیور پھر دوسری گاڑیوں والوں کو لائٹ مار کر مطلع کرتے جاتے ہیں کہ بچئے آگے پولیس کی گاڑی کھڑی ہے۔
Lithgo کے بعد بہت ہی Steep Slope، Mount Piper Power Station دائیں طرف گذرا۔ Cox River Power Plant بھی پھر دائیں طرف۔ جب سے واپس چلے ہم نے سنگل روڈ کا واپسی کا سفر اختیار کیا۔ لیکن بہترین قسم کی سنگل روڈ 100 کلو میٹر فی گھنٹہ سے گاڑی چلتی گئی۔ لیکن بعض دفعہ ایسا لگے کہ سڑک تو ختم ہو گئی ہے اب آگے کیا ہوگا تو پتہ چلتا تھا کہ ایک دم سڑک ڈھلان پر اُتر گئی۔ ہر طرف ہریالی، ہری گھاس، ہرے بھرے درخت، لگتا ہے اِس سال بارش کافی ہوئی ہو گی۔ ایک ڈیم گذر گیا Cherry Trees او رپھر Hill vine yards کئی میل تک وقفہ وقفہ سے چلتے گئے۔
وہ تو دائیں بائیں جنگلات اور پہاڑیاں چلتی جاتی ہیں۔ ورنہ جیسے پہاڑیاں کاٹ کر یہ سنگل روڈ بنائی گئی ہے۔ یہاں لگاتار 60-50 کلو میٹر کے فاصلے تک دونوں طرف بلیو ماؤنٹین کی دائیں بائیں، بہت ہی گہری کھائیاں ہیں۔ اگر دائیں بائیں بالکل کچھ نہ ہو تو خوف ہر وقت مسلط رہے۔ اس طرح ہم پھر اِس سنگل روڈ سے ہو کر رات 10 بجے گھر پہنچ گئے۔
واپسی پر بوٹینک گارڈن…… اور ایک جگہ Ghost Hill بلیو ماؤنٹین نیشنل پارک۔ آہا! گہرائیوں اور اُونچائیوں اور سڑکوں کی گھمن گھیریاں …… (جاری ہے)
نوٹ: یہ کتاب ”بُک ہوم“ نے شائع کی ہے۔ ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔(جملہ حقوق محفوظ ہیں)