چولستان کی سرحد سے بنگلادیشی باشندہ گرفتار
رحیم یار خان (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت سے ملحق پاکستان کے صحرائی علاقے چولستان کی سرحد سے بنگلادیشی باشندے کو گرفتار کیا گیا ہے۔ رحیم یار خان سے پولیس کے مطابق ملزم دستاویزات اور پاسپورٹ کے بغیر پاکستانی حدود میں داخل ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف کنٹرول آف اینٹری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔گرفتار ملزم سے مزید تفتیش اور تحقیقات کی جا رہی ہیں۔