اسپنر عقیل حسین نے پی ایس ایل9 کی پہلی ہیٹ ٹرک بنا دی 

  اسپنر عقیل حسین نے پی ایس ایل9 کی پہلی ہیٹ ٹرک بنا دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر)اسپنر عقیل حسین نے پی ایس ایل9 کی پہلی ہیٹ ٹرک بنا دی۔ عقیل حسین نے ایچ بی ایل پی ایس ایل9 کی پہلی ہیٹ ٹرک بنا دی، پنڈی اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولر نے اپنے آخری اوور کی ابتدائی تینوں گیندوں پر پشاور زلمی کی وکٹیں اڑائیں ۔ اسپنر نے عامر جمال(5)کو وکٹوں کے پیچھے لوری ایوانز کا کیچ بنوایا اور تھرڈ امپائر کی مدد سے فیصلہ اپنے حق میں کرایا، اگلی گیند پر عقیل نے نئے بیٹر مہران ممتاز کی بیلز بھی فضا میں بکھیر دیں،لیوک ووڈ نے رائیلی روسو کو زحمت دیتے ہوئے پویلین کی راہ لی۔اسپنر نے مجموعی طور پر 23رنز دے کر 4شکار کیے۔

اس حوالے سے عقیل حسن کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی والدین اور شائقین کی دعاﺅں کی بدولت ملی ہے۔

 اور میری پوری کوشش ہو گی کہ آئندہ میچز میں اچھی کارکردگی دکھاﺅں اور اپنی ٹیم کو پی ایل کا چیمپین بنوانے میں کردار ادا کر سکو ں۔انہوں نے کہا کہ میری پوری کوشش ہے کہ اچھی کارکردگی کی بدولت قومی ٹیم میں بھی جگہ بنا سکوں۔