10 سالہ بچی پر مگر مچھ کا حملہ، اس کی ٹانگ اپنے منہ میں دبالی، پھر لڑکی نے ایسی حرکت کردی کہ فوراً ہی مگر مچھ اسے چھوڑنے پر مجبور ہوگیا، ایسا کیا کیا؟ جانئے وہ بات جو کسی دن آپ کی بھی جان بچاسکتی ہے

10 سالہ بچی پر مگر مچھ کا حملہ، اس کی ٹانگ اپنے منہ میں دبالی، پھر لڑکی نے ایسی ...
10 سالہ بچی پر مگر مچھ کا حملہ، اس کی ٹانگ اپنے منہ میں دبالی، پھر لڑکی نے ایسی حرکت کردی کہ فوراً ہی مگر مچھ اسے چھوڑنے پر مجبور ہوگیا، ایسا کیا کیا؟ جانئے وہ بات جو کسی دن آپ کی بھی جان بچاسکتی ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک مگرمچھ نے 10سالہ لڑکی پر حملہ کر دیا اورا س کی ٹانگ اپنے منہ میں دبا لی لیکن فوراً ہی لڑکی نے ایسا کام کر دیا کہ مگر مچھ اسے چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہو گیا۔ ویب سائٹ news.com.au کی رپورٹ کے مطابق یہ حیران کن واقعہ امریکہ ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو کے ایک پارک میں پیش آیا جہاں لڑکی تالاب کے قرب کھیل رہی تھی کہ اچانک 2.8میٹر لمبے مگرمچھ نے اس پر حملہ کر دیا اور اسے ٹانگ سے دبوچ لیا۔

لڑکی نے 21 سال قبل خالی بوتل میں پیغام لکھ کر سمندر میں پھینک دیا، دو دہائیوں بعد اب اس کا کہاں سے اور کیا جواب آگیا؟ ایسا واقعہ کہ پوری دنیا کے لوگوں کو حیران کردیا
رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین کے مطابق لڑکی نے اچانک مدد کے لیے چلانا شروع کر دیا اور اپنی انگلی مگرمچھ کی ناک میں گھسیڑ دی اور ناک سے پکڑ کر اس کے منہ کو کھولنے کی کوشش کی جس پر مگرمچھ منہ کھولنے پر مجبور ہو گیا اور لڑکی اس کے شکنجے سے آزاد ہو گئی۔ لڑکی کو ٹانگ پر معمولی زخم آئے تھے۔لڑکی کے باپ کا کہنا تھا کہ اسے ٹانگ پر 10ٹانگے لگے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ لڑکی ایک دفعہ وائلڈلائف پارک گئی تھی جہاں اسے مگرمچھ سے بچنے کا یہ طریقہ بتایا گیا تھا، جو یہاں اس کی زندگی بچانے کے کام آ گیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -