بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کے ڈرائیور نے سیلفی لینے کی کوشش کرنیوالے مداح کو تھپڑ جڑ دیا

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کے ڈرائیور نے سیلفی لینے کی کوشش کرنیوالے مداح ...
بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کے ڈرائیور نے سیلفی لینے کی کوشش کرنیوالے مداح کو تھپڑ جڑ دیا

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کے ڈرائیور نے سیلفی لینے کی کوشش کرنے والے مداح کو تھپڑ جڑدیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف کے مداح کو ان کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش اس وقت مہنگی پڑ گئی جب اداکارہ کے ڈرائیور نے طیش میں آکر تھپڑ دے مارا۔رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف اپنے ذاتی معالج سے طبی معائنے کے لئے ممبئی اپنے گھر سے جانے کے لئے نکلیں تو مداحوںنے انہیں گھیر لیا اور سیلفی بنانے کی کوشش کی مگر اداکارہ کے سکیورٹی گارڈز نے یہ کوشش ناکام بنادی ۔

جسم فروش خواتین سے تعلق قائم کرکے رقم کی ادائیگی نہ کرنے والوں کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟ یہ خبر پڑھ کر آپ کو بھی سمجھ آجائے گی

منع کرنے کے باوجود بھی مداح باز نہ آئے اور ان میں سے ایک مداح نے کترینہ کیف کے گھر تک پیچھا کیا اور دوبارہ سیلفی بنانے کی کوشش کی جس کے بعد اداکارہ کے ڈرائیور نے غصے میں آکر مداح کو تھپڑ ماردیا جس پر وہ رونے لگ گیا مگر ڈرائیور کی اس حرکت پر کترینہ کیف نے کوئی ردعمل نہ دیا اور وہ نظر انداز کرتے ہوئے گھر کے اندر چلی گئیں۔

مزید :

تفریح -