”بھارت کے ہماری فوج کے بارے میں ۔۔۔“ چین نے اپنی فوج کے بارے میں واضح اعلان کر کے مودی سرکار کو زور دار جھٹکا دے دیا

”بھارت کے ہماری فوج کے بارے میں ۔۔۔“ چین نے اپنی فوج کے بارے میں واضح اعلان ...
”بھارت کے ہماری فوج کے بارے میں ۔۔۔“ چین نے اپنی فوج کے بارے میں واضح اعلان کر کے مودی سرکار کو زور دار جھٹکا دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) چین نے سی پیک پر بھارتی اعتراضات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مبالغہ آرائی سے باز رہے، بھارت کے چین کی فوجی ترقی کے بارے میں بھی خدشات بے بنیاد ہیں۔
معروف اخبار گلوبل ٹائمز میں شائع مضموں میں کہا گیا ہے اس منصوبے کی بدولت ہی ایشیا اور یورپ میں منڈیوں تک رسائی کے مختلف ذرائع سڑک، ریل اور بندرگاہ جیسے منصوبوں کو مربوط کرنے کیلیے چین مسلسل کام کر رہا ہے، چین پرامن اور ترقی کی وکالت کرنے والا ملک ہے اورچین خطے میں بالادستی حاصل کرنے کی کوشش نہیں کرے گا، چین کا دفاعی بجٹ 2010 کے بعد اس مرتبہ سب سے کم رکھا گیا ہے، بیجنگ کی فوجی ترقی اس کے قومی تعمیر پروگرام کا حصہ ہے، نئی دہلی کو اس بارے میں زیادہ خدشات میں پڑنے اور تشریح نہیں کرنی چاہیے۔

”یار میں سوچ رہا ہوں کہ ٹیسٹ کرکٹ کو۔۔۔“ تیسرے ٹیسٹ کے آغاز سے پہلے ہی محمد عامر نے اپنے چاہنے والوں کو بڑا جھٹکا دیدیا، ایسی خبر آ گئی کہ ماہرین کرکٹ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ گئیں
بھارت کا کہنا ہے کہ چین جان بوجھ کر بھارت اور پاکستان کے تنازعات میں مداخلت کر رہا ہے جو سراسر مفروضوں پر مبنی کہانی ہے ،بھارت کا کہنا ہے کہ چین سی پیک کی بدولت متنازع علاقے کشمیرپر اسلام آباد کے مستقل کنٹرول کو جواز دے رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ جو بیجنگ اور اسلام آباد کا مشترکہ منصوبہ ہے بھارت کے لیے ایک ممکنہ مستقل خطرہ کی صورت رکھتا ہے جبکہ چین کا یہ موقف بار بار اور واضح طور پر سامنے آیا ہے کہ بھارت اس منصوبے پر مبالغہ آرائی سے کام لے رہا ہے۔