فوج مخالف ویڈیو، پولیس نے نواز شریف کیخلاف درخواست خارج کردی

فوج مخالف ویڈیو، پولیس نے نواز شریف کیخلاف درخواست خارج کردی
فوج مخالف ویڈیو، پولیس نے نواز شریف کیخلاف درخواست خارج کردی

  

راولپنڈی (ویب ڈیسک) تھانہ سول لائن پولیس نے راولپنڈی کے وکیل اشتیاق احمد کی جانب سے وزیر اعظم محمد نواز شریف کے مبینہ ویڈیو کلپ کی بنیاد پر ان کے خلاف فوج مخالف تقریر کی بنیاد پر مقدمہ درج کرنے کیلئے دائر درخواست پر رپٹ ناقابل دست اندازی پولیس قرار دے کر خارج کردی۔

فاضل وکیل نے ضلع کچہری میں قائم چوکی کے انچارج کو دی گئی اپنی درخواست میں موقف پیش کیا تھا کہ میں آئی ایم پاکستانی پارٹی کا چیئرمین ہوں جو الیکشن کمشن آف پاکستان میں باقاعدہ رجسٹرڈ ہے اور میںراولپنڈی میں وکالت کرتا ہوں میں نے اپنے وٹس ایپ پر ایک ویڈیو کلپ دیکھا جس میں وزیر اعظم نواز شریف فوج مخالف تقریر کر رہے ہیں ۔پولیس نے اس درخواست پر رپٹ درج کی لیکن تفتیش کے بعد سب انسپکٹر اویس اکرم نے حتمی رائے دی کہ یہ قابل دست اندازی پولیس معاملہ نہیں۔

مزید :

راولپنڈی -