”ہم دونوں میں کافی جھگڑا ہو اتھا اور ایک بار تو اتنی لڑائی ہوئی کہ بات چیت ہی بند ہو گئی تھی اور پھر۔۔۔ “ کنگنا اور ساؤتھ انڈین اداکار پربھاس کے درمیان کیا تعلق ہے؟اداکارہ نے ایسی چیز بتا دی کہ سب دنگ رہ گئے

”ہم دونوں میں کافی جھگڑا ہو اتھا اور ایک بار تو اتنی لڑائی ہوئی کہ بات چیت ہی ...
”ہم دونوں میں کافی جھگڑا ہو اتھا اور ایک بار تو اتنی لڑائی ہوئی کہ بات چیت ہی بند ہو گئی تھی اور پھر۔۔۔ “ کنگنا اور ساؤتھ انڈین اداکار پربھاس کے درمیان کیا تعلق ہے؟اداکارہ نے ایسی چیز بتا دی کہ سب دنگ رہ گئے

  


ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )باہو بلی 2میں اپنی اداکاری کے ذریعے پوری دنیا میں فلموں کے شوقین افراد کو اپنا مداح بنانے والے پربھاس پردے پر اداکارہ کنگنا رناوت کے ساتھ رومانس بھی کر چکے ہیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں نے 2009 میں ڈائرکٹر پوری جگناتھ کی فلم 'ایک نرنجن' میں ساتھ کام کیا ہے، حال ہی میں کنگنا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں یہ جان کر بہت خوش ہوں کہ پربھاس کافی اچھا کام کر رہے ہیں، اگرچہ جب ہم دونوں ساتھ میں کام کرتے تھے تو کافی جھگڑا ہوتا تھا، اتنی لڑائی ہوئی کہ بات چیت تک بند ہو گئی ۔

کنگنا کا کہناتھا کہ ہم دونوں شوٹنگ کے دوران اکثر جنگ کرتے تھے، ایک بار تو اتنا زیادہ جھگڑا ہوا کہ ہم نے ایک دوسرے سے بات چیت تک بند کر دی تھی۔ کنگنا نے کہا اگرچہ ان کی فلم 'باہو بلی' دیکھنے کے بعد اب میں ان کی کافی تعریف کرتی ہوں، مجھے ان کی اچیومنٹ پر فخر ہے۔

واضح رہے کہ کنگنا روناو ت اور پربھاس نے ساتھ انڈین فلم ایک نرنجن میں ایک ساتھ کام کیا تھا جس میں کنگنا نے سمیرا اور پربھاس نے چھوٹو کا کر دار نبھایا تھا ، فلم کی کہانی پربھاس کے کردار کے ارد گرد گھومتی ہے جو کہ کرمنلس کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیتا ہے اور بدلے میں ان سے پیسے لیتا ہے۔

مزید : تفریح