کوئٹہ : سریاب روڈ پر تیرہ میل کے قریب دھماکہ ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

کوئٹہ : سریاب روڈ پر تیرہ میل کے قریب دھماکہ ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
کوئٹہ : سریاب روڈ پر تیرہ میل کے قریب دھماکہ ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کے علاقے سریاب روڈ پر تیرہ میل کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ تیرہ میل کے قریب ریلوے ٹریک پر نصب بارودی مواد کے ذریعے کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 فٹ ریلوے ٹریک تباہ ہوگیا ۔ دھماکے کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے جبکہ ریلوے انتظامیہ اور بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ دھماکے کے نتیجے میں صرف ریلوے ٹریک کو ہی نقصان پہنچا ہے اس کے علاوہ کوئی بھی شخص زخمی یا جاں بحق نہیں ہوا۔ ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے ، ٹریک کی بحالی کے بعد ٹرینیں چلادی جائیں گی۔