سرائے سدھو: پولیس نے تین دن حوالات میں بند رہنے والے شخص سے رینٹ مانگ لیا

سرائے سدھو: پولیس نے تین دن حوالات میں بند رہنے والے شخص سے رینٹ مانگ لیا
سرائے سدھو: پولیس نے تین دن حوالات میں بند رہنے والے شخص سے رینٹ مانگ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خانیوال (ویب ڈیسک) پولیس کا ہے فرض مدد آپ کی، تین دن حوالات میں غیر قانونی طور پر بند رہنے والے شخص سے ایس ایچ او نے حوالا ت کا رینٹ مانگ لیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق موضع نند پور کے کاشتکار محمد ثاقب کا لیزر لیولنگ سسٹم چوری ہوگیا تھا جس کی رپورٹ کرنے وہ تھانہ سرائے سدھو گیا تو پولیس نے الٹا اسے ہی حوالات میں بند کردیا اور دباﺅ ڈالا کہ چور پارٹی کے ساتھ صلح کرلو، تین دن تک پولیس نے حبس بے جا میں رکھ کر گزشتہ روز جب صلح کے بعد کاشتکار ثاقب کو رہا کیا تو ایس ایچ او تھانہ سرائے سدھو نے کاشتکار ثاقب سے کہا کہ تین روز کا حوالات کا کرایہ تو ہمارا بنتا ہے چلو خرچہ نہ دو، حوالا کا کرایہ ہی دے دو، آپ تین دن پولیس کے مہمان رہے ہیں کچھ تو ہمارا خیال کرو، جس پر کاشتکار ثاقب نے ایس ایچ او کو کورا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے تو پولیس نے ملزمان کے ساتھ ساز باز ہوکر مدعی سے ملزم بنادیا تھا لہٰذا اب خرچہ دوسری پارٹی سے لے لو۔

اس سلسلہ میں جب ایس ایچ او محمد یوسف سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ نہیں ایسی کوئی بات نہیں صرف تین دن کے کھانے کا بل مانگا تھا اور فون بند کردیا۔ مدعی کو سرعام تین دن تک حوالات میں غیر قانونی طور پر رکھنے پر پولیس کے طرز عمل کی شدید مذمت کی اور حیرت کا اظہار کیا کہ ڈی پی او خانیوال مدعی کی غیر قانونی حراست سے کس طرح بے خبر تھے جبکہ یہ خبر تین دن قبل ہی اخبارات کی زینت بن چکی تھی۔