سندھ کابینہ نے آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ کی منظوری دیدی

سندھ کابینہ نے آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ کی منظوری دیدی
سندھ کابینہ نے آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ کی منظوری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ کابینہ نے مالی سال 2018-19 کیلئے کے لیے 11 کھرب44ارب روپے 44کڑوڑ8 لاکھ کے بجٹ کی منظوری دیدی۔کابینہ کی منظوری کے بعد بجٹ اب سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی کابینہ کے ارکان نے متوازن بجٹ کی تجاویز کو سراہا۔نئے بجٹ میں ترقیاتی اخراجات کیلیے 349 ارب روپے مختص کر دیے گئے۔ضلعی ترقیاتی پروگرام کے لیے رقم 30ارب روپے سے برقرار رہے۔ بجٹ میں امن و امان کیلیے 100 ارب روپے مختص اور پولیس کیلیے جدید آلات خریدنے کیلیے ڈھائی ارب روپے کی تجویز دی گئی ہے ۔تعلیم کیلیے 24 ارب 39کڑوڑ روپے مختص کیے گئے ہیں ۔
محکمہ تعلیم کا بجٹ دس ارب روپے سے بڑھا کر تیرہ ارب کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے جبکہ محکمہ صحت کا بجٹ تیرہ ارب روپے سے بڑھا کر پندرہ ارب روپے، محکمہ داخلہ کا ایک ارب سے بڑھا کر دو ارب روپے، محکمہ آبپاشی کا بارہ ارب روپے سے بڑھا کر چودہ ارب روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اسی طرح ورکس اینڈ سروسز کیلئے رقم نو ارب روپے سے بڑھا کر چودہ ارب روپے، پولیس کیلئے ساٹھ ارب سے بڑھا کر ستر ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ کراچی کے لیے دس ارب روپے کا خصوصی پیکج بھی بجٹ میں شامل کیا گیا۔