سندھ حکومت نے موٹر وہیکل ٹیکس آئندہ مالی سال میں بڑھانے کی تجویز کردی

سندھ حکومت نے موٹر وہیکل ٹیکس آئندہ مالی سال میں بڑھانے کی تجویز کردی
سندھ حکومت نے موٹر وہیکل ٹیکس آئندہ مالی سال میں بڑھانے کی تجویز کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ کابینہ نے آئندہ مالی سال 2018-19 کے بجٹ میں موٹر وہیکل ٹیکس آئندہ مالی سال میں بڑھانے کی تجویز کردی۔
تفصیلات کے مطابق مالی سال 2018-19 کے بجٹ میں سی این جی اسٹیشنز اور پٹرول پمپس کی فیس 5000 ہزار اور 1000 ،1300 ،2500سی سی گاڑیوں پر 25 فیصد اضافی ٹیکس وصول کرنےکی تجویزکی گئی ہے۔موٹر سائیکل ٹرانسفر کی فیس میں 50 فیصد اضافے اور 150سی سی موٹرسائیکل رکھنے والوں پر3 گناہ زیادہ ٹیکس لگانے کی تجویزکی گئی ہے۔
دستاویزکے مطابق بجٹ میں اسپورٹس بائیک پر فیس 1500 سے بڑھا کر5000 کرنے کی تجویزجبکہ درآمدی گاڑی کی فیس 1لاکھ سے بڑھا کر 2 لاکھ روپے کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔درآمدی گاڑیوں کے ٹیکس میں 100 فیصد اضافہ کرنے کی تجویزدی ہے۔
واضح رہے کہ سندھ کابینہ نے ائندہ بجٹ کیلئے کے لیے 11 کھرب44ارب روپے 44کڑوڑ8 لاکھ کے بجٹ کی منظوری دیدی۔کابینہ کی منظوری کے بعد بجٹ اب سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔