ایبٹ آباد میں ٹرک اور مسافر وین کی ٹکر ،10افراد جاں بحق

ایبٹ آباد میں ٹرک اور مسافر وین کی ٹکر ،10افراد جاں بحق
ایبٹ آباد میں ٹرک اور مسافر وین کی ٹکر ،10افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایبٹ آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) گندم سے بھرا ٹرک اور مسافر وین کے اوپر گر گیا جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق حادثہ ایبٹ آباد کے علاقے سبزی منڈی کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ایبٹ آباد اشفاق خان کے مطابق سبزی منڈی موڑ پر گندم سے بھرا ٹرک مسافر وین پر گرگیا۔ڈی پی او نے بتایا کہ حادثے میں 10 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے ہیں جنہیں ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مسافر وین اسلام آباد سے مانسہرہ جا رہی تھی۔