آپ بھی دیکھیں!

آپ بھی دیکھیں!

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مکرمی! کہتے ہی کہ جب تک کسی چیز کو اپنی آنکھوں سے نہ دیکھ لو اس پر یقین نہ کرو لیکن مجھ سے یہ غلطی ہوئی کہ میڈیکل کی فیلڈ سے وابستہ ہونے کے باوجود میں نے شوکت خانم ہسپتال کے بارے میں سنی سنائی باتوں پر یقین کر لیا۔ مجھے یہ لگتاتھا کہ شاید اس ہسپتال میں غریب مریضوں کا مفت علاج نہیں ہوتا بلکہ ان سے بہت زیادہ پیسے مانگے جاتے ہیں۔ آج مجھے اپنی اس سوچ پر افسوس ہوتا ہے۔ میری یہ غلط فہمی اس وقت دور ہوئی جب ایک دوست کی وساطت سے مجھے اس ہسپتال کا دورہ کرنے کا موقع ملا۔ یہاں موجود کینسر کے علاج کی جدید ترین سہولتوں نے مجھے حیران کر دیا۔یہا ں غریب مریضوں کو بھی وہ تما م سہولتیں میسر ہیں جن کا کسی اور ہسپتال میں تصور بھی نہیں کیا جا سکتا اور یہ تما م سہولتیں یہاں آنے والے ہزاروں مریضوں میں سے 75سے80فیصد مستحق مریضوں کو بلا معاوضہ فراہم کی جاتی ہیں۔یہاں کی سب سے قابل ِ تعریف بات مجھے یہ لگی کہ تمام مریضوں کی عزتِ نفس کا خاص خیال رکھا جا تا ہے، کسی بھی مریض سے اس کی مالی حالت کے پیشِ نظر امتیازی سلوک روا نہیں رکھا جاتا۔ یہ سب باتیں آپ کے موقر اخبار کی بدولت میں ان سب لوگوں تک پہنچانا چاہتا ہوں جو میری طرح کے خیالات رکھتے تھے۔ میری ہر ایسے فرد سے گزارش ہے کہ آپ بھی اپنی سوچ کی اصلاح کے لیے اس ہسپتال کو اپنی آنکھوں سے دیکھیں اور ایسے اداروں کی مدد کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔ (ریحان شاہ، گڑھی شاہو لاہور)

مزید :

رائے -اداریہ -