ستاروں کی روشنی میں آپ کا جمعہ کا دن کیسا رہے گا

ستاروں کی روشنی میں آپ کا جمعہ کا دن کیسا رہے گا
ستاروں کی روشنی میں آپ کا جمعہ کا دن کیسا رہے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حمل
10مئی جمعہ۔ آپ دوسروں کو اپنے خیالات سے آگاہ کر سکیں گے۔ آپ کی سوچ اور نظریات میں جدت آئے گی۔ اپنا قیمتی وقت ضائع نہ کریں۔ امور حسب منشاء طے پائیں گے۔
ثور
10مئی جمعہ۔ شراکتی کام کے سلسلے میں شریک کار کے بعض مشوروں پر عمل کرنا مفید رہے گا۔ مالی معاملات میں ایک دوسرے سے مشورہ ضروری ہے۔ سیرو تفریح کا پروگرام بن سکے گا۔
جوزا
10مئی جمعہ۔ بعض کاموں میں وقتی رکاوٹ پیش آنے کا اندیشہ ہے۔ گھریلو معاملات حسب منشا طے کرنے کا موقع ملے گا۔ ترقی کی راہیں استوار ہوں گی۔ آپ دور کے مقام سے رابطہ کر سکیں گے۔
سرطان
10مئی جمعہ۔ نجی امور کی تکمیل میں کوشاں رہیں گے۔ مالی سکیموں میں سرمایہ لگانے کا موقع ملے گا۔ نجی امور کو نمٹا سکیں گے۔ دوسروں کو دخل اندازی نہ کرنے دیں، معاملات خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔

اسد
10مئی جمعہ۔ بعض کاموں میں جلد بازی نہ کریں۔ سوچ سمجھ اور بردباری کا مظاہرہ کریں۔ کسی اہم شخصیت کا تعاون حاصل ہو گا۔ آپ اہم فیصلے کر سکیں گے۔ گزشتہ منصوبوں پر عملدر آمد کا موقع ملے گا۔
سنبلہ
10مئی جمعہ۔ بعض گزشتہ بنائے گئے منصوبوں پر عملدر آمد کر سکیں گے۔ کیرئیر میں بہتری کا امکان ہے۔ اندرون خانہ کوئی مسئلہ توجہ طلب ہو گا۔ آپ کسی اعلیٰ شخصیت سے ملاقات کر سکیں گے۔

میزان
10مئی جمعہ۔ ضروری نہیں کہ ہر سنی جانے والی بات سچ ہو۔ کسی نئے پراجیکٹ کے سلسلے میں مصروف ہوں گے۔ دیگر مشاغل میں دلچسپی بڑھے گی۔ ترقی کا عنصر غالب رہے گا۔ مصروفیت اور ذمہ داریوں میں اضافہ ہو گا۔
عقرب
10مئی جمعہ۔ مالی امور درپیش ہوں گے۔ حساس نوعیت کے امور میں غفلت نہ برتیں۔ ضروریات زندگی کی خریداری کر سکیں گے۔ فضول خرچی سے گریز کریں ورنہ گھر کا بجٹ خراب ہو گا۔
قوس
10مئی جمعہ۔ کسی منصوبے کو عملی شکل دے سکیں گے، شریک کار اور آپ محنت و لگن سے کامیابی حاصل کر سکیں گے۔ ملازمت کے حصول کے لیے کوشاں رہیں گے۔ اچھی چانس ملنے کی توقع ہے۔
جدی
10مئی جمعہ۔ آپ کام کی زیادتی کیوجہ سے مصروف رہیں گے۔ بعض امور میں کچھ ردو بدل کر سکیں گے۔ آپکے ارادوں میں مضبوطی آئے گی۔ خود اعتمادی بڑھے گی۔ کسی نئے منصوبے کے متعلق پروگرام بنا سکیں گے۔
دلو
10مئی جمعہ۔ مالی آمدن میں اضافہ کا رجحان ہو گا۔ اہم امور میں محتاط رہیں۔ سماجی یا دوسرے معاملات میں وقت ضائع نہ کریں۔ آپ انفرادی طور پر کام کر سکیں گے۔ رومانس کا موقع ملے۔
حوت
10مئی جمعہ۔ کوئی نیا کام شروع کرنے کا فیصلہ کر سکیں گے۔ پیشہ ورانہ ذمہ داریاں بڑھیں گی۔ گھریلو امور میں توجہ رہے گی۔ آپ کاروباری امور کی زیادتی میں سے گھریلو معاملات کے لیے بھی وقت نکالیں۔