پاکستانی لڑکیوں کو چین سمگل کرنے والے گینگ کے ہوشربا انکشافات، ساری کہانی سامنے آگئی

پاکستانی لڑکیوں کو چین سمگل کرنے والے گینگ کے ہوشربا انکشافات، ساری کہانی ...
پاکستانی لڑکیوں کو چین سمگل کرنے والے گینگ کے ہوشربا انکشافات، ساری کہانی سامنے آگئی

  

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستانی لڑکیوں کو شادیوں کا جھانسہ دے کر چین سمگل کرنے والے  گینگ نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ وہ لڑکیوں سے آن لائن دوستی سے آغاز کرتے اور اسلام کو بطور مذہب قبول کرنے کی یقین دہانی کرانے کے بعد لڑکی کو پوری طرح اپنے جال میں پھنسا لیتے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ  سیل ذرائع نے بتایا کہ  گزشتہ چھ  دنوں میں ایف آئی اے نے ملک بھر  میں چھاپے مار کر30 سے زائد ایسے چینی باشندوں کو گرفتار کیا ہے جو پاکستانی لڑکیوں کو شادی کا جھانسہ دے کر چین منتقل کردیتے ہیں، گرفتار افراد نے انکشاف کیا ہے کہ گینگ کے افراد لڑکیوں سے آن لائن دوست کرتے اور لڑکی کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے مسلمان ہونے کا جھوٹا دعویٰ کرتے جس کے بعد لڑکی یا اس کے گھر والے چینی اہلکاروں کے چنگل میں پھنس جاتے ۔ 

ذرائع نے  مزید بتایا کہ دوستی کے لیے ایسی لڑکیوں کا انتخاب کیا جاتا جو متوسط طبقے سے ہوں ، دوستی کے بعد بھارتی مالیت کے تحائف بھی لڑکیوں اور ان کے اہلخانہ کو فراہم کیے جاتے ، یہ بھی انکشاف ہوا کہ گینگ میں ملوث تمام افراد بے روز گار ہیں ، یہ جعلی شادیوں کے بہانے لڑکیوں کو سمگل کرتے اور وہاں مختلف افراد کے ہاتھوں فروخت کردیتے اور یہی انہوں نے کاروبار بنا لیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ تفتیش میں کئی لڑکیوں کے شادی کرکے چین جانے کا انکشاف ہوا ہے اور اب ایسی شادیوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جارہاہے تاکہ چین میں موجود پاکستانی لڑکیاں کس حال میں ہیں ، چین میں پاکستانی سفارتخانے کو بھی صورتحال سے آگاہ کردیا گیا۔

مزید : قومی /جرم و انصاف