نماز تراویح کے دوران مسلح شخص کی مسجد میں فائرنگ، لندن سے افسوسناک خبرآگئی

نماز تراویح کے دوران مسلح شخص کی مسجد میں فائرنگ، لندن سے افسوسناک خبرآگئی
 نماز تراویح کے دوران مسلح شخص کی مسجد میں فائرنگ، لندن سے افسوسناک خبرآگئی

  

لندن(ویب ڈیسک) تراویح کے دوران مسلح شخص نے لندن کی مسجد میں فائرنگ کی اور فرار ہوگیا تاہم واقعے میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مشرقی لندن کے علاقے سیون کنگز میں نماز تراویح کے وقت مسلح شخص نے مسجد میں گھس کر فائرنگ کی تاہم نمازیوں کے پیچھا کرنے پر حملہ آور فرار ہوگیا، واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آور کی تلاش شروع کردی ہے جب کہ مسجد کے باہر پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کردیا گیا ہے۔سکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق واقعے کی جگہ سے شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں اور عینی شاہد کے بیانات بھی قلمبند کیے جارہے ہیں تاہم فائرنگ کے واقعے میں کسی بھی شخص کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی، پولیس کے مطابق واقعے میں دہشت گردی کاعنصر شامل نہیں ہے تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید : برطانیہ