”عمران اور علی نے ہمیں شادی کے بعد فروخت کر دیا جہاں رانی نامی عورت جسم فروشی کرواتی رہی اور۔۔“ دو بہنیں انصاف کیلئے عدالت پہنچ گئیں ، انتہائی دردناک داستان سنا دی

”عمران اور علی نے ہمیں شادی کے بعد فروخت کر دیا جہاں رانی نامی عورت جسم فروشی ...
”عمران اور علی نے ہمیں شادی کے بعد فروخت کر دیا جہاں رانی نامی عورت جسم فروشی کرواتی رہی اور۔۔“ دو بہنیں انصاف کیلئے عدالت پہنچ گئیں ، انتہائی دردناک داستان سنا دی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )15 سالہ ایزا اور 17 سالہ عشرت نامی دو بہنیں انصاف کے حصول کیلئے لاہور ہائیکورٹ اپنی درخواست لے کر پہنچ گئیں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق دونوں لڑکیوں نے موقف اختیارکیا ہے کہ ملزم عمران اور علی حسیب نے انہیں ورغلاکر اغواءکیا اور شادی کے چند دن بعد پاکپتن میں ایک رانی نامی عورت کے پاس فروخت کر دیا جنہوں ںے چند ہفتے جسم فروشی کروا کر حیدرآباد کے طارق باﺅ گینگ کو بیچ دیا ۔متاثرہ بہنوں نے درخواست میں مزید کہا کہ طارق باﺅ گینگ دونوں بہنوں سے لاڑکانہ اور حیدرآباد میں جسم فروشی کرواتا رہا اور اب تک 200 سے زائد مرد انہیں ریپ کا نشانہ بنا چکے ہیں تاہم طبیعت خراب ہونے کے باعث گینگ والے انہیں ہسپتال لے کر آئے جہاں انہیں داخل کر لیا گیا تاہم موقع دیکھ کر ہم وہاں سے فرار ہو گئیں اور گھر پہنچ گئیں ۔

دونوں لڑکیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے پولیس اور وزیراعلیٰ کے شکایت سیل کو متعد د بار درخواستیں دی لیکن کسی نے بھی ان کی داد رسی کرنا تو دور کی بات شکایت تک بھی نہیں سنی ۔ پولیس نے اغواءکا مقدمہ درج کر رکھاہے لیکن ان افراد کے خلاف ابھی تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے ۔ بہنوں کا کہناہے کہ باﺅ گینگ کے قبضے میں بھی مزید لڑکیاں ہیں جنہیں بازیاب کروایا جائے ۔

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /پنجاب /لاہور