معروف گلوکارہ میڈونا ائیرپورٹ پر اس طرح برقعہ پہن کر کیوں پھر رہی ہیں؟ انتہائی افسوسناک وجہ سامنے آگئی

معروف گلوکارہ میڈونا ائیرپورٹ پر اس طرح برقعہ پہن کر کیوں پھر رہی ہیں؟ ...
معروف گلوکارہ میڈونا ائیرپورٹ پر اس طرح برقعہ پہن کر کیوں پھر رہی ہیں؟ انتہائی افسوسناک وجہ سامنے آگئی

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) شوبز سے وابستہ بعض شخصیات سستی شہرت کے لیے ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتی ہیں کہ ایک دنیا ان پر ہنستی ہے۔ امریکی گلوکارہ میڈونا اسی قسم کے شوبزشخصیات میں سرفہرست ہے اور شہرت کے لیے گاہے انتہائی بھونڈی حرکتیں کرتی رہتی ہے۔ تاہم گزشتہ دنوں تو اس نے بے شرمی کی حد ہی کر دی اور اپنی شہرت کی ہوس میں مسلمان خواتین ہی کی توہین کر ڈالی جو برقعے کو اپنا شعار سمجھتی ہیں۔

میل آن لائن کے مطابق گزشتہ دنوں 60سالہ گلوکارہ میڈونا ایک انتہائی مصروف امریکی ایئرپورٹ پر برقعہ پہن کر آ گئی اور اس کے برقعہ پہننے کا مقصد اپنے آپ کو دنیا کی نظروں سے بچانا نہیں بلکہ دنیا کی نظروں میں آنا تھا۔ وہ بخوبی جانتی تھی کہ وہ کیا کر رہی ہے اور اس طرح مسلمان خواتین کا تمسخر اڑانے سے اسے دنیا بھر میں کیسی کوریج ملے گی اور ’بدنام ہوں گے تو کیا نام نہ ہوگا‘ کے مصداق اسے شہرت تو حاصل ہو گی، خواہ کسی وجہ سے بھی ہو۔واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ میڈونا نے ایسی قبیح حرکت کی ہو، اس سے پہلے بھی کبھی کلاشنکوف اٹھا کر اور کبھی کسی اور طریقے سے وہ مسلمانوں کو طنز اور تمسخر کا نشانہ بناتی آ رہی ہے۔

مزید : تفریح