سلمان خان کی شادی کیوں نہیں ہو پارہی ؟ والد سلیم خان نے پہلی بار اندر کی بات بتادی

سلمان خان کی شادی کیوں نہیں ہو پارہی ؟ والد سلیم خان نے پہلی بار اندر کی بات ...
سلمان خان کی شادی کیوں نہیں ہو پارہی ؟ والد سلیم خان نے پہلی بار اندر کی بات بتادی

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کے معروف فلم رائٹر اور سلمان خان کے والد سلیم خان کا کہنا ہے کہ ان کے بڑے صاحبزادے کی شادی اس وجہ سے نہیں ہوپارہی کیونکہ وہ اپنی ماں سے بہت زیادہ پیار کرتا ہے۔

سلمان خان سے جب بھی شادی کے حوالے سے پوچھا جاتا ہے تو وہ مذاق میں بات ٹال دیتے ہیں لیکن ان کے والد سلیم خان نے ایک انٹرویو کے دوران اصل وجہ بیان کی تھی۔ فلم رائٹر سلیم خان کے مطابق ان کے صاحبزادے سلمان خان جب بھی کسی رشتے میں ہوتے ہیں تو ابتدا میں سب کچھ ٹھیک چلتا ہے اور لگتا ہے کہ سب اچھا ہورہا ہے لیکن کچھ وقت کے بعد ہی سلمان خان اس لڑکی میں اپنی ماں کی شبیہ ڈھونڈنے لگ جاتے ہیں ۔ سلیم خان کے مطابق جب سلمان خان لڑکی میں اپنی ماں جیسی عادتیں تلاش کرنے لگتے ہیں تو معاملات بگڑنا شروع ہوجاتے ہیں۔

مزید : تفریح