وزیراعلیٰ سندھ ہاؤس میں عملے کے 5 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

  وزیراعلیٰ سندھ ہاؤس میں عملے کے 5 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے عملے کے 5 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے معاون خصوصی راشد ربانی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد عملے کے ارکان کے ٹیسٹ کیے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ ہاؤس کے ایک ڈرائیور، ایک ٹیکنیشن اور ایک کلرک میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ان افراد کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں غیر ضروری افسران اور اسٹاف کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ تمام اسٹاف کا کورونا ٹیسٹ کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس سے متصل کمشنر ہاؤس کی اسٹاف کالونی میں بھی کئی ملازمین کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا ہے۔
تصدیق

مزید :

صفحہ اول -