وزیراعظم عمران خان وفاق و صوبوں میں دوریاں پیدا کر دیں،لیاقت بلوچ
لاہور(پ ر)نائب امیر جماعت اسلامی اور سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ کورونا وبا کے مقابلہ میں وزیراعظم عمران خان نے قومی ایکشن پلان اور منظم اقدامات کی بجائے انتشار، سیاسی اور وفاق اور صوبوں میں دوریاں پیدا کی ہیں۔ لاک ڈاؤن نرمی اور کاروبار کھولنے کے لیے بھی فسادی ایکشن پلان بنایا گیا ہے۔ پنجاب اور سندھ انکاری ہیں جبکہ کے پی کے اور بلوچستان حکومتیں تو سوئی ہوئی ہیں۔ جتنا کرونا وائرس پھیل رہاہے اسی قدر ملک میں کنفیوژن پھیل رہاہے۔جماعت اسلامی پورے ملک میں کرونا اور لاک ڈاؤن متاثرین کی مدد جاری رکھے گی۔