تخت بھائی،جلالہ گرڈ اسٹیشن میں 11 کے وی نیو فیڈر کا افتتاح

تخت بھائی،جلالہ گرڈ اسٹیشن میں 11 کے وی نیو فیڈر کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
تخت بھائی (نما ئندہ پاکستان) وفاقی وزیر مملکت برائے پا رلیمانی امورعلی محمد خان نے چیف ایگزیکٹیو پیسکو خیبر پختونخو ا محمد جبار خان کے ہمراہ تخت بھائی جلالہ گریڈ اسٹیشن میں گیارہ کے وی اے نیو تخت بھائی فیڈر اور نیو ٹکر فیڈر کا با قاعدہ افتتاح کردیا۔نیو تخت بھائی فیڈر پر تخمینہ لاگت 8788085 (ستاسی لاکھ اٹھا سی ہزار پچاسی) روپے اور نیو ٹکر فیڈر کی تخمینہ لاگت 10562009 (ایک کروڑچپن لاکھ دو ہزار نو) روپے آئی ہے۔اس سلسلے میں جلالہ گریڈ اسٹیشن میں افتتاحی تقریب منعقد ہو ئی۔ اس موقع پرایس ای واپڈا اپریشن مردان شارس خان، ایکس این واپڈا تخت بھائی الطاف حسین، واپڈا کے حکام کے علا وہ اے اے سی تخت بھائی زاہد کمال،سابق ضلعی ناظم مردان احتشام خان ایڈو کیٹ کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے وفاقی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے بتا یا کہ اس فیڈروں کی قیام سے تقریبا14500صارفین مستفید ہو نگے اور علا قے میں بجلی کی کم وولٹیج کا مسئلہ کافی حد تک حل ہو جائیگا۔ عنقریب لوند خوڑ،ومدے بابا، پیر سدی اور ساڑو شاہ کے لئے بھی الگ فیڈر کا قیام عمل میں لائینگے جو مو جودہ حکومت کی عوام سے عوام دستی کا زندہ ثبوت ہے۔