پارٹی کی ہدایات پر کمیشن کے سامنے پیش ہوئے، شاہد خاقان
اسلام آباد(آ ن لائن) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آج ہم اپنی پارٹی کی ہدایات پر کمیشن کے سامنے پیش ہوئے، ہم نے کوئی سیاسی بات نہیں کی ، ای سی سی اور کابینہ کی وجہ سے چینی کی قیمتیں بڑھیں،قیمتیں بڑھنے کی ذمہ دار حکومت ہے، اور یہ ثابت ہوتا ہے کہ وزیراعظم نالائق بھی ہے اور کرپٹ بھی ہے۔ چینی کمیشن کی انکوائری میں ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز خرم دستگیر کے ہمراہ پیشی کی بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج زبانی بتایا گیا، ضرورت پڑی تو لکھ کر بھی دے سکتے ہیں۔ای سی سی اور کابینہ کے ممبران کو بلا کر نہیں پوچھا کہ ایکسپورٹ کو روکا کیوں نہیں گیا۔ای سی سی اور کابینہ کوجواب دینا ہو گا۔پی ٹی آئی کے روح رواں کرپشن میں ملوث رہا ہے۔کمیشن جب تک وزیر اعظم کو نہیں بلا کر جواب لیتا تب تک کمیشن کی رپورٹ تسلی بخش نہیں۔
شاہد خاقان