اسلام آباد، مری میں بارش، موسم خوشگوار

اسلام آباد، مری میں بارش، موسم خوشگوار
اسلام آباد، مری میں بارش، موسم خوشگوار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد، مری اور گردونواح میں تیز بارش کے بعد گرمی کی شدت میں کمی آئی اور موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مری میں بارش کاسلسلہ صبح تک جاری رہے گا جبکہ اسلام آباد میں وقفے وفقے سے بارش ہوگی۔
دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک اور گرم رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ تاہم شام/رات کے دوران بالائی خیبر پختونخواہ،کشمیر، اسلام آباد اور خطہ پو ٹھوہار میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ روزملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔