سعودی عرب میں جمعیت علماء اسلام ف کے سیکرٹری اطلاعات قاری محمد قاسم کو مردان میں شہید کر دیا گیا

سعودی عرب میں جمعیت علماء اسلام ف کے سیکرٹری اطلاعات قاری محمد قاسم کو مردان ...
سعودی عرب میں جمعیت علماء اسلام ف کے سیکرٹری اطلاعات قاری محمد قاسم کو مردان میں شہید کر دیا گیا

  

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں جمعیت علماء اسلام ف کے سیکرٹری اطلاعات قاری محمد قاسم کو پاکستان کے شہر مردان میں قتل کر دیا گیا جس پر سعودی عرب میں موجود تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے عہدیداروں اور کارکنوں نے اس واقعہ پر شدید احتجاج کیا ہے اور قاری قاسم کے قتل کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی حکومت کو فوری طور پر اس اندوہناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دینی چاہئیے.

قاری محمد قاسم عرصہ دراز سے جمعیت علماء اسلام کے سرگرم رکن کے طور پر کام کر رہے تھے اور سیکرٹری اطلاعات کے عہدے پر فائز تھے جو اپنی سرگرمیوں کو بڑی دلجمعی اور تندہی کے ساتھ انجام دے رہے تھے جبکہ کیمونٹی کی تقریبات میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے اور کیمونٹی کے دکھ سکھ کے ساتھیوں میں سے ایک تھے.

ریاض میں جمعیت علماء اسلام کے عہدیداروں اور کارکنان کے علاوہ دیگر سیاسی، سماجی اور مذہبی جماعتوں کے ارکان نے قاری قاسم کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار بھی کیا ہے اور انکی مغفرت کے لئے دعا بھی کی ہے.

مزید :

عرب دنیا -تارکین پاکستان -