پہلے یہ چیز خریدو پھر ڈیزل ملے گا،پی ایس او کی شرط پرپٹرول پمپ کے مالکان پریشان

پہلے یہ چیز خریدو پھر ڈیزل ملے گا،پی ایس او کی شرط پرپٹرول پمپ کے مالکان ...
پہلے یہ چیز خریدو پھر ڈیزل ملے گا،پی ایس او کی شرط پرپٹرول پمپ کے مالکان پریشان

  

شیخوپورہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ایس او کی انوکھی شرطیں، ڈیزل خریدنے کیلیے آنے والے پمپ مالکان کیلئے پٹرول خریدنے کی شرط رکھ دی۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ملک کےمختلف اضلاع میں ہائی اسپیڈڈیزل کی قلت ہو گئی ہے، پی ایس اوکےعلاوہ کسی آئل کمپنی کےپاس ڈیزل دستیاب نہیں جبکہ  پی ایس او نے 5 ہزارلٹرڈیزل کےبدلے 15 ہزارلٹرپٹرول خریدنےکی شرط عائد کررکھی ہے۔ 

پٹرول پمپ مالکان کا دعویٰ ہے کہ  ماچھیکےٹرمینل شیخوپورہ پرپی ایس اوافسران ڈیزل بلیک میں بیچ رہے ہیں جبکہ  پارکوریفائنری شٹ ڈاؤن ہونےسےبھی ڈیزل کی قلت ہوگئی ہے۔

دوسری جانب دنیا نیوز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنیوں نےڈیزل درآمدنہیں کیا جبکہ کھپت زیادہ ہے، گندم کٹائی کا سیزن ہونےسےبھی ڈیزل کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے طلب اور رسد کے توازن میں بگاڑ پید اہوا ہے۔

مزید :

بزنس -