عیدالفطر کا چاند 23 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے یا نہیں ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

عیدالفطر کا چاند 23 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے یا نہیں ؟ محکمہ موسمیات نے ...
عیدالفطر کا چاند 23 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے یا نہیں ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 23 مئی بروز ہفتہ کو کو شوال کاچاند نظر آنے کے امکانا ت نہ ہونے کے برابر ہیں ۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کے جاری بیان کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 22 مئی (28 رمضان)کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 39 منٹ پر ہوگی۔23 مئی یعنی 29 رمضان کو نئے چاند کے نظر آنے کا امکان بہت کم ہوگا جبکہ اس دن ملک کے بیشتر حصوں میں موسم بھی ابر آلود رہے گا۔یعنی اس بار 29 کی بجائے 30 روزوں کا امکان زیادہ ہے اور عید الفطر 25 مئی بروز پیر کو ہوسکتی ہے، تاہم اس کا فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا جو 23 مئی کو ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز 25 اپریل بروز ہفتہ کو ہوا تھا۔23 اپریل کو رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس کے بعد مفتی منیب الرحمٰن نے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 'پشاور سمیت ملک کے کسی علاقے سے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی، لہٰذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے یکم رمضان المبارک 25 اپریل بروز ہفتہ ہوگا۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر ملک بھر میں جاری لاک ڈاون میں اب نرمی کا اعلان کر دیا گیاہے اور ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ چھوٹی مارکیٹیں کھولی جائیں گی جبکہ محلوں میں موجود دکانوں کو بھی 9 سے پانچ بجے کے کاروبار کی اجازت ہو گی اور ہر کسی کیلئے ایس او پیز پر عمل کرنا لازمی ہو گا۔

مزید :

قومی -ماحولیات -